Search This Blog

Sunday, 28 May 2023

Monday, 14 September 2020

سعودی عرب: کرونا وائرس،بین الاقوامی پروازوں پرعاید پابندی کا جزوی خاتمہ


العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی عرب یکم جنوری 2021ء کے بعد اپنے شہریوں کو تمام زمینی ، سمندری راستوں اور ہوائی اڈوں سے بیرون ملک جانے اور پھر واپس آنے کی اجازت دے دے گا لیکن اس کی شرط یہ ہوگی کہ تمام بین الاقوامی مسافروں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنا ہوگی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’’یکم جنوری کے بعد تمام بحری بندرگاہوں ، زمینی گذرگاہوں اور فضائی اڈوں کو ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا اور شہریوں کے ملک سے باہر جانے اور واپس آنے پرعاید پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔‘‘

ایس پی اے نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’یکم جنوری 2021ء سے 30 روز قبل پابندیاں ہٹانے کی مخصوص تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔وزارت صحت ہوائی اڈوں کے ہالوں ، بندرگاہوں اور بس اسٹیشنوں پر مسافروں کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کا نفاذ کرے گی۔‘‘

کارآمد ویزوں کے حامل خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہری اور غیر سعودی مملکت میں کام ، اقامت یا زیارات کے لیے داخل ہوسکیں گے اور یہاں سے بیرون ملک جاسکیں گے۔البتہ انھیں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیراور حکومت کے مقرر کردہ قواعد وضوابط کی پاسداری کرنا ہوگی۔

ان میں سے ایک ضابطے کے تحت کسی بھی ایسے شخص کو مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جس کے پاس کووِڈ-19 سے پاک ہونے کا ثبوت نہیں ہوگا۔بین الاقوامی مسافروں کے پاس کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ 48 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔

سعودی عرب کرونا وائرس کی وَبا کی نئی پیش رفت کی روشنی میں بعد میں بتدریج عمرے کی اجازت دینے کے بارے میں منصوبہ کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وَبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مارچ کے اوائل میں اپنی سرحدیں بند کردی تھیں اور فضائی سروس معطل کردی تھی اور 20 مارچ کو اندرون ملک تمام پروازیں معطل کردی تھیں۔انھیں کوئی سوا دو ماہ کے بعد مئی میں بحال کیا گیا تھا۔تاہم ابھی تک سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت بحال نہیں کی گئی ہے۔

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے مملکت میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے تین ستمبر کو کووِڈ-19 کی وَبا سے متعلق رہ نما ہدایات جاری کی تھیں۔سعودی ائیر لائنز نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد مارچ سے اپنی بین الاقوامی پروازیں بند کررکھی ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت کے مطابق مملکت میں اتوار تک کرونا وائرس کے کل تشخیص کیسوں کی تعداد 325651 ہوچکی ہے۔ ان میں سے 302870 مریض تن درست ہوچکے ہیں جبکہ 4228 مریض وفات پا چکے ہیں۔سعودی عرب میں گذشتہ دو ہفتوں سے کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

کرونا کی مہربانی سے "ہوم فٹنس" کمپنی کا مالک ارب پتی بن گی


 السيد محمد

ایسے وقت میں جب کہ کرونا وائرس کی وبا کے سبب فزیکل فٹنس کے مراکز نے اپنے دروازے بند کر دیے ،،، ایک امریکی کمپنی ایسی تھی جس نے اپنی خدمات میں بنیادی نوعیت کی تبدیلی کرتے ہوئے لاکھوں افراد کو گھروں میں رہتے ہوئے ورزش اور فٹنس پر عمل کا موقع فراہم کیا۔

رواں سال مارچ میں امریکا میں کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیل جانے کے بعد سے "ہوم فٹنس" کے سامان کی صنعت سے متعلق امریکی کمپنی Peloton کے کاروبار کی چاندی ہو گئی۔ اس کے نتیجے میں کمپنی کے بانی جون فولی کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور وہ امریکی کاروباری افق پر ایک نئے ارب پتی کی حیثیت سے نمودار ہوئے ہیں۔

جون فولی نے تقریبا سات برس قبل Kickstarter فورم پر 3 لاکھ ڈالر کے قریب رقم اکٹھی کر کے کمپنی شروع کی تھی۔ تاہم اب کمپنی کی سالانہ فروخت کا اندازہ اربوں ڈالر میں لگایا گیا ہے۔

بلومبرگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ کے بعد سے اب تک کمپنی کے حصص کی قیمت میں 350٪ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی وجہ سے کمپنی کے بانی جان فولی کی مجموعی دولت کا حجم بڑھ کر تقریبا 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

رواں سال جون میں اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی فروخت تقریبا 3.65 ارب ڈالر رہی۔ اب سے ایک سال پہلے کمپنی کے حوالے سے خوش گمان ترین افراد بھی اس حجم کی توقع نہیں کر سکتے تھے۔

Important Contact Numbers in KSA for Hajj 2023

  Important Announcement for Hajj Biometric Pilgrims for Hajj 2023